سات افراد کی جان بچانے والاکتا تھکن سے چور ہوکر مرگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 اپریل 2016 02:23

سات افراد کی جان بچانے والاکتا تھکن سے چور ہوکر مرگیا

ایکو اڈور کے زلزلے کے بعد امدادی کاموں کے دوران سات افراد کی زندگی بچانے والاکتا، ڈیکوج ، اپنی جان کی بازی ہا ر گیا۔چار سالہ سفید لیبریڈر ڈیکو ایک بہادر کتا تھا جو پیڈیرنلز میں امدادی کاموں میں حصہ لینے والی بچاؤ ٹیم کا حصہ تھا۔ ایکواڈور کے اس شمال مغربی صوبے مانابی میں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
ڈیکو نے بچاؤ ٹیم میں شامل ہو کر 7 افراد کو بچایا تھا ۔

(جاری ہے)

اس کا کام ملبے میں دبے افراد کی تلاش اور پھر بچاؤ ٹیم کی اُن افراد تک رہنمائی تھی۔ کام کے دوران تھکن کے باعث ڈیکو گر گیا ، کام کرنے والوں نے اسے دیکھا تو مردہ قرار دے دیا۔ بچاؤ ٹیم نے مختلف ہنگامی حالات میں لوگوں کی جان بچانے پر ڈیکو کو بعد از مرگ خراج تحسین پیش کیا ہے۔