خاتون اپنی کوکین چیک کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی اور گرفتار ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 اپریل 2016 01:09

خاتون اپنی کوکین چیک کرانے پولیس  اسٹیشن پہنچی اور گرفتار ہوگئی

منشیات فروخت کرنے والے اپنی منشیات کو خالص ہی کہتے ہیں مگر ایک خاتون کو اس کا یقین نہ آیا اور وہ کوکین کے 3 بیگ لے کر پولیس کو چیک کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور گرفتار ہوگئی۔

(جاری ہے)


45سالہ خاتون 3 بیگ کوکین کے ہمراہ تولوز، فرانس کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچی اور وہاں موجود افسر کو کہاکہ ان میں سے دو بیگ میں خالص کوکین اور تیسرے میں کریک کوکین ہے، کیا وہ ان کے خالص ہونے کے بارے میں چیک کر کے بتا سکتا ہے؟
جب خاتون سے سوال کیا گیا کہ کہ اس پوری زمین پر وہ صرف پولیس اسٹیشن میں کیوں آئی ، تو خاتون کا کہنا تھا کہ میں کوکین کی کوالٹی چیک کراناچاہتی تھی ، ایسا نہ ہو کہ لوگ زیادہ خوراک کھانے سے مر جائیں۔


گرفتار خاتون کو جنوری 2017 میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسے کوکین رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے یا فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔