لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 5 اکتوبر سے آپریشنل ہو گا، سینٹرپرلاگت کا تخمینہ 120 ملئین ڈالر ہے
مزید 4 شہروں میں کنٹرول سینٹرز کے قیام کیلئے سرو ے مکمل ، 8ہزار سے زائد کیمر ے نصب کیے جائیں گے‘صوبائی وزیر قانون
جمعرات 28 اپریل 2016 22:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پنجاب سیف سٹی پر اجیکٹ سٹریٹ کرائم سیمت دیگر جرائم کی بیخ کنی میں سنگ میل ثا بت ہوگا، حکومت نے انتہائی شفاف اور بہترین شرائط پر اس منصوبے کو ٹینڈر کیا ہے، لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر رواں سال 5 اکتوبر تک آپریشنل ہو جائیگا ،ان سینٹرز کا دائرہ کا ر ملتان ، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے بعد صوبہ بھر میں پھیلایا جائیگا۔
وہ یہاں 90 شاہراہ قائداعظم پر پنجاب سیف سٹی پرا جیکٹ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل اور عملی مرحلہ کے آغاز کے موقع پر منعقدہ اتھارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ رانا مقبول ، ممبران صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، عظمیٰ بخاری، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری اطلاعات ، آئی جی پنجاب ، ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی ملک علی عامر، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان ودیگر موجود تھے۔
اس موقع پر اکبر ناصر خان نے اجلاس کو سیف سٹی پر اجیکٹ پر جاری کا م کی جائزہ رپورٹ پیش کی ۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ لاہور کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مختلف مقامات پر 8 ہزارسے زائدکیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ خفیہ مقامات پر کیمروں کی تنصیب اس کے علاوہ ہے۔ اسی طرح 300 کے قریب پبلک ایڈریس سسٹمز بھی نصب کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ رواں سال محرم الحرام کی مانیٹرنگ سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے ہی کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ لاہور میں اس منصوبہ کی تکمیل کے سلسلہ میں کمشنر آفس انٹر ایجنسیز کوآرڈنیشن کے لیے فوکل آفس کا کردار ادا کریگا۔ انھوں نے کہاکہ ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام کے لیے سروے مکمل ، پی سی ون تیا ر جبکہ زمین کی الاٹمنٹ کا عمل جاری ہے۔ انھو ں نے بتایا کہ لاہور کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 120 ملئین ڈالر کی لاگت سے ٹیکنالوجیکلی آپریشنل ہوگا۔وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ جرائم کی بیخ کنی کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ثابت ہوگا۔انھو ں نے کہا کہ اس منصوبے سے لاہور میں جرائم میں واضح کمی آئیگی۔ انھوں نے کہا کہ کسی واقعہ کی صورت میں اس منصوبہ کے تحت ایمرجنسی رسپانڈ ٹائم میں بھی خاطر خواہ کمی آئیگی۔ اجلاس کے آخر میں رانا ثنا ء اللہ خاں نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے اراکین کی انتھک محنت ، لگن اور ایمانداری پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.