وفاقی ترقیاتی ادارے کی ناقص کارکردگی ‘ سیکٹر اہلیان آئی ٹین میں پانی ناپید‘کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

عوام علاقہ بوند بوند کو ترس گئے‘بچے اور خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ‘ دفتر جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کاسامنا‘ ارباب اختیار سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ‘ احتجاج کی دھمکی دیدی

جمعرات 28 اپریل 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے کی ناقص کارکردگی کے باعث سیکٹر اہلیان آئی ٹین میں پانی کی شدید قلت ‘علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا‘ عوام علاقہ بوند بوند کو ترس گئے‘بچے اور خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ‘ دفتر جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کاسامنا‘ ارباب اختیار سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ‘ رہائشیوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے سیکٹر آئی ٹین کی مین واٹر سپلائی پائپ لائن مرمت کے بہانے بند کر دی،شہری پانی کو ترس گئے، دسویں دن بھی پانی نہ آنے پر مکینوں نے آئی ٹین مرکز میں احتجاج کرتے ہوئے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز اور چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے ملازمین نے 17تاریخ کو سیکٹر آئی ٹین فور میں آئی جے پی روڈ کے قریب پانی کی سپلائی لائن شہریوں کو آگاہ کیے بناء ہی اچانک وال تبدیل کرنے کا بہانہ کر کے بند کر دی جو دس دن بعد بھی تبدیل نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا سیکٹر صحرائے تھر کا منظر پیش کرنے لگا۔

دسویں دن بھی پانی نہ آنے پر مکینوں نے آئی ٹین مرکز میں احتجاج کرتے ہوئے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز اور چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :