چمن ، غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پایا جانے والا حاضر سروس افغان فوجی افسر گرفتار

تفتیش کیلئے سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے حوالے وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ایف آئی اے کی بروقت کارروائی کی تعریف

جمعرات 28 اپریل 2016 21:59

چمن ، غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پایا جانے والا حاضر سروس ..

چمن/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) ایف آئی اے نے چمن چیک پوسٹ پرغیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پائے جانے والے حاضر سروس افغان فوجی افسر کوگرفتارکرکے تفتیش کیلئے سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چمن چیک پوسٹ پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پائے جانے والے حاضر سروس افغان فوجی افسرکو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر بغیر کسی قانونی جواز افغانستان جانے کے لئے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر گرفتار شدہ اہلکار کو مزید تفتیش کیلئے سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے کی بروقت کاروائی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :