پی ٹی آئی کے یکم مئی کے جلسے کی تیاریاں تیز ،9مختلف کمیٹیوں کی تشکیل و چیئرنگ کراس کا دورہ
ڈی سی او لاہور کو تحریری خط ارسال ،عبدالعلیم خان کی مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں اورمشاورت جاری ہیں ‘ ‘عبدالعلیم خان
جمعرات 28 اپریل 2016 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے یکم مئی کے چیئرنگ کراس لاہور کے جلسہ عام کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں جلسے کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالعلیم خان نے مختلف امور کی انجام دہی اور نگرا نی کیلئے 9مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں جن میں سکیورٹی، لیگل،پنڈال،ایڈمنسٹریٹو ،ایڈوائزری ،میڈیا ،موبلائزیشن ،ایڈوٹائزمنٹ اورسوشل میڈیا کمیٹیاں شامل ہیں ۔
اسی طرح عبدالعلیم خان کی طرف سے لاہور کے ڈی سی او اور پی ایچ اے حکام کو تحریری خط ارسا ل کر دیا گیا ہے جو ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال خود لے کر گئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں نے چیئرنگ کراس کا دورہ کر کے جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کا جائزہ لیا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد،شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ،اعجاز چوہدری ،ظہیر عباس کھوکھر ،میاں یامین ٹیپو،خواجہ جمشید امام اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے عبدالعلیم خان کی ملاقاتوں اور مشاورت کاسلسلہ بھی جاری ہے ایم این اے منزہ حسن ،ایم پی اے سعدیہ سہیل ،ایم پی اینوشین حامد معراج،سلونی بخاری اور فوزیہ قصوری پر مشتمل ایڈوائزی کمیٹی کی بھی عبدالعلیم خان سے جلسہ کے حوالے سے بات چیت ہوئے جس میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے کیے جانے والے انتظامات تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.