Live Updates

عمران خان کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے‘ عمران خان

اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ‘ ان کو صرف اپنے حق میں آنے والا فیصلہ منظور ہوتا ہے ‘تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے‘ عمران خان اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ‘عمران خان کو صرف وہی فیصلہ منظور ہوتا ہے جو انکے حق میں ہوتا ہے ‘تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔

وہ جمعرات کو اچھرہ بازار آمد کے موقع پر میڈیا اور کچا فیروز پور روڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔اچھرہ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور تاجروں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا زبردست استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ۔ عمران خان کو صرف وہی فیصلہ منظور ہوتا ہے جو انکے حق میں ہو ۔

تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کی رہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہ ملک اور ملکی ترقی کو چلنے نہیں دے رہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کچا فیروز پور روڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچا فیروز پور روڈ پر نئی سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں ،سیوریج لائنز کے ساتھ ساتھ روڈ بھی نئے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات