محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کے موبائل ہسپتالوں کے عملے کے لیے خصوصی ٹریننگ‘سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب

جمعرات 28 اپریل 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن اور مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر لائیوسٹاک سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کی سطح پر پنجاب بھرمیں موبائل جانوروں کے ہسپتال کی سروس کاآغاز کردیاگیاہے جس کے تحت موبائل ویٹرنری سروس ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق ہردیہات میں جانوروں کے علاج ومعالجہ، بیماریوں کی تشخیص اور مصنوعی نسل کشی کی سہولت فراہم کرے گی۔

ان موبائل ڈسپنسریز میں کام کرنے والے 200ویٹرنری ڈاکٹرز،200ویٹرنری اسسٹنٹس اور200ڈرائیورز کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیاہے۔ اس کابنیادی مقصد محکمہ لائیوسٹاک کے سٹاف کو ضرورت کے مطابق تربیتی ماڈیول میں ٹریننگ فراہم کرناہے۔

(جاری ہے)

لائیوسٹاک ایمرجنسی گائیڈ لائن کے بارے میں بھی عملی تربیت دی جائیگی تاکہ وہ کسی بھی حادثاتی صورتحال سے متاثرہ لائیوسٹاک کوبروقت ریسکیو، علاج و معالجہ اورجان بچانے والے امورکے بارے میں مکمل طورپر آگاہ ہوسکیں۔

اس کے علاوہ ڈرائیورز کوفنی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اورحادثاتی اموربارے عملی تربیت دی جائیگی۔ ڈرائیوزاورویٹرنری اسسٹنٹس کو ٹریننگ کے دوران افسران کے معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں خوداعتمادی اور جذبہ حب الوطنی سے اپنے فرائض انجام دینے کی صلاحیت پیداہوسکے۔

متعلقہ عنوان :