مولانا فضل الرحمن کو معدے کی تکلیف پمز ہسپتال میں ٹیسٹ لئے گئے معدے میں سوجن ہوگئی

ڈاکٹروں کو مولانا فضل الرحمن اپنی ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 28 اپریل 2016 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل معدے کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں ٹیسٹ لئے گئے ڈاکٹروں نے انہیں اپنی ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ہسپتال میں سینڈویچ کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں سینڈویچ کھانے سے منع کر دیا اور انتہائی نرم غذا کھانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان سے استفسار کیا کہ انہوں نے کھانے میں کیا کھایا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ برگر کھایا تھا ،جس پر ڈاکٹروں نے سربراہ جمعیت علماء اسلام سے ناراضگی کااظہار کیاہے ۔ڈاکٹروں نے مولانافضل الرحمان سے اپنے کھانے پینے کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن رپورٹس میں کہاکہ نامناسب کھانے کی وجہ سے ان کے معدے میں سوجن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں معدے میں تکلیف ہو ئی ۔

متعلقہ عنوان :