پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا تناسب ابھی بھی کم ہے ورلڈ بینک

معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے رپورٹ

جمعرات 28 اپریل 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا تناسب ابھی بھی کم ہے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈ یارپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی تاہم ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو تیل کی کم قیمتوں اور ترسیلات زر سے استحکام ملا ،ملک میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2017میں پاکستان میں ترقی کی شرح 4.8فیصد رہے گی اور معیشت 2019تک اسی رفتار سے چلتی رہے گی ۔ورلڈ بینک کامزید کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اورعوامی فلاحی پروگرام پر خرچ کرنا بہت اچھی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :