آصف علی زر داری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بلاول بھٹو زر داری پیٹرن چیف بن گئے

الیکشن کمیشن نے ملک میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی سیاسی جماعتوں کی تعداد 327ہوگئی

جمعرات 28 اپریل 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 327 ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امین فہیم کی جگہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بن گئے ہیں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سابق صدر امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر پارٹی نے متفقہ طور پر آصف علی زرداری کو صدر منتخب کیا تھا۔