ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے برآمدات میں اضافہ نہایت ضروری ہے ‘خلیل طاہرسندھو

جمعرات 28 اپریل 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا قیام جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام جی ایس پی پلس اور انسانی حقوق ، پاکستان کے مستقبل کے اقدامات اور ترجیحات سٹیک ہولڈرز کے فورم سے خطاب کر رہے تھے فورم سے پیٹر جیکب ، انیس الرحمان، بشری خالق ، صابرہ عصمت ، فوزیہ وقار ، آئی اے رحمان ، افتخار رسول ، حسن ناصر، عرفان مفتی ، محمد رفیق اور دیگر نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی اہمیت اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا -خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ملکی معیثت کو مستحکم بنانے کے لئے برآمدات میں اضافہ نہایت ضروری ہے -انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو غربت ، وسائل کی کمی ، دہشت گردی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ میکنزم منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کا اصل فائدہ پاکستانی عوام کو ہو گا جب ملکی برآمد ات میں اضافہ ہو گا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو گی - زرمبادلہ حاصل ہو گا تو اس سے سسٹم مضبوط ہو گا انہوں نے انسانی حقوق کمیشن کو زیادہ فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :