کمیشن کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کی ذمہ دار حکومت ہے،حکومتی علما ء و مشائخ کونسل کو مسترد کرتے ہیں‘صاحبزادہ حامدر ضا

جمعرات 28 اپریل 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بھی فوجی آپریشن ہو نا چاہیئے،کمیشن کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کی ذمہ دار حکومت ہے،حکومتی علما ء و مشائخ کونسل کو مسترد کرتے ہیں،حکومت جعلی کونسل بناکر علماء و مشائخ کو خریدنا چاہتی ہے لیکن باضمیر علماء و مشائخ حکومتی کونسل میں شامل نہیں ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹی اوآرز ناقابل قبو ل ہیں۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت نہیں صرف جمہوری تماشہ چل رہا ہے۔باہر لے جایا گیا پیسہ واپس آجائے تو ملکی قرضہ اتر سکتا ہے۔بر آمدات میں کمی حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن سے پاک پر امن پاکستان وقت کا تقاضا ہے۔

پاک بھارت تعلقات میں بھارتی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔بھارت نے روز اول سے ہی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت ٹی اوآرز کے مسئلہ پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے بحران کو بند گلی کی طرف لے جارہی ہے۔اعلی فوجی افسران کے احتساب سے ثابت ہو گیا ہے کہ کو ئی مقدس گائے نہیں ۔ ن لیگ کے قائدین لیڈر نہیں لٹیرے ہیں۔

متعلقہ عنوان :