محنت کشوں کو رہائشی کوارٹرز کی نئی الاٹمنٹ شفاف طریقے سے کی جائیگی،انیسہ زیب

صوبے میں محنت کشوں کو رہائش کے مالکانہ حقوق بارے صوبہ سندھ اور پنجاب کے کیسز کا موازانہ کیا جائیگا، وزیر محنت خیبرپختونخوا

جمعرات 28 اپریل 2016 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر محنت و معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے صوبہ بھر میں لیبر ورکرز کیلئے قائم کالونیوں میں رہائش پذیر ورکرز کے صحیح اعداد و شمار معلوم کرنے اور غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کی معلومات فراہم کرنے کاٹاسک کالونیوں کے کےئر ٹیکرز کو سونپ کر اس سلسلے میں 15مئی تک ہر حال میں ان سے تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں جبکہ ان کالونیوں میں محنت کشوں کوکوارٹرزکی نئی الاٹمنٹ صاف و شفاف طریقے سے کرنے کا یقین دلایا ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کے روزورکرز ویلفیئر بورڈ آفس کوہاٹ روڈ پشاور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری لیبر خیبر پختونخوا سید عالمگیر شاہ،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بوڈ سلیم خان،ڈائریکٹر جنرل ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(ای ایس ایس آئی)محمد انور خان،ویلفیئر بورڈ کے ممبران فضل ودود خان ، محمد اقبال اورصوبہ بھر کی لیبر کالونیوں کے کیئر ٹیکرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیبر کالونیوں میں محنت کشوں کودرپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی غور و خوض ہوااور ان کالونیوں میں مقیم لیبر ورکرزکو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد تجاویز کوزیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر کیئر ٹیکرزکو ہدایت کی گئی کہ وہ لیبر کالونیوں سے سرکاری ریٹ کے واجبات بروقت وصول کر کے خزانہ میں جمع کرائیں ۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محنت کش طبقے کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی اور صوبے میں محنت کشوں کو رہائش کے مالکانہ حقوق کے بارے میں صوبہ سندھ اور پنجاب کے کیسز کا موازانہ کیا جاے گا اور یہاں پر بھی اس کے ممکنہ حل پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :