سپریم کورٹ ، کتے کو پتھر مارتے ہوئے ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت
ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار، پندرہ سال کی سزا سنا دی
جمعرات 28 اپریل 2016 20:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء ) سپریم کورٹ نے کتے کو پتھر مارتے ہوئے ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں ملزم علی اکثر کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پندرہ سال کی سزا سنا دی، جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ملزم نے ذاتی دفاع کے حق کا غلط استعما ل کیا ،معاشرے میں بر داشت ختم ہو چکی ہے ،کتے کو پتھر مارنے پر ایک قتل اور تین افراد کو ذخمی کردیا گیا ، اس پر مدعی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجرموں کو سزاے ملیں تو جرائم میں کمی آئے گئی وکیل مدعی مقدمہ جس پر جسٹس طارق پرویز نے ریمارکس دیئے کہ صرف سزا سے جرائم کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، سعودی عرب روزانہ مجرموں کے سر کاٹنے کے باوجود ملک سے خاتمہ نہیں کر سکا ، مقدمہ کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ،جبکہ ملزم کی جانب سے شیخ الطاف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے اپنے دفاع کے لیے کتے کو پھر مار ا جو ایک شخص کو جا لگا جس سے اس کی ہلاکت ہو گئی ، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم علی اکثر کو اس مقدمہ میں ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو 15سال کی سزا سنا دی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.