مانسہر ہ کو گیس فراہمی منصوبے سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ،تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 20:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ گیس فراہمی منصوبے سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ،تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے، قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے 2018 تک نجات مل جائے گی۔

وہ جمعرات کو یہا ں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کو مانسہرہ کے عوام سے دلی لگاؤ ہے، مانسہرہ کی عوام بھی وزیراعظم سے دلی محبت کرتے ہیں، گیس فراہمی سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، وزیراعظم نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے شب و روز محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے 2018 تک نجات مل جائے گی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مانسہرہ کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ کے پی کے میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبے ہی حقیقی قیادت کے ویژن ہوتے ہیں، وفاق نے خیبرپختونخوا بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر ہزارہ کے عوام دل سے حکومت کے شکرگزار ہیں