وزارت مذہبی امور سرکاری نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی موخر کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج درخواستوں کی قرعہ اندازی موخر کر دی ہے۔ تفصیلات کے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے سال 2016 کیلئے سرکاری حج درخواستوں کی قرعہ اندازی موخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے کل 83 ہزار سے زائد درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جانا تھی۔ قرعہ اندازی سپریم کورٹ کی مداخلت کے باعث موخر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت کو قرعہ اندازی کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ وزارت کی جانب سے اب قرعہ اندازی کی نئی تاریِخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جلد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :