جامعہ کراچی، 39طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ20 طلبہ کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

جمعرات 28 اپریل 2016 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں39 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 20طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں افشین اطہر(باٹنی)،ثمینہ حسین(کلینکل سائیکولوجی)، فہیمہ ایم حفیظ صدیقی (فارما کولوجی)، عائشہ نواز(جینیٹکس)،مدثر حسین(فارماسیوٹیکس)،سائرہ سعیدخان(فارماکولوجی)،زاہد گِل(باٹنی)،شوکت علی(باٹنی)،محمد عاصم ( زولوجی)، ابیرہ علی(یورپین اسٹڈیز)،شہناز (بائیوکیمسٹری)،شمیمہ لطیف(قرآن وسنہ)،شاہد پروین(کیمسٹری ایچ ای جے)،عدیلہ رُباب(اُردو)،حمیراظفر (کیمسٹری ایچ ای جے) ،عارفہ سوانور(فزیالوجی)، نیرہ نورین(باٹنی)، فاطمہ ریاض (میتھمیٹکس)،عبدالرؤف (باٹنی)،سید طارق اظہار(پبلک ایڈمنسٹریشن)،رضوانہ سحر(اسلامک لرننگ)، روحی ممتاز(پبلک ایڈمنسٹریشن)، عابد علی(بائیوکیمسٹری)، عمبرین ہما(فارماکوگنوسی)،شیربانوحسین(پولیٹیکل سائنس)،شازیہ عالم(فارماسیوٹیکس)، محمد اسماعیل(قرآن وسنہ)، حافظ محمد وقاص ہاشمی(اسلامک لرننگ)، محمد فیصل احمد سرفراز(اسلامک لرننگ)،خالدہ شان(سوشیالوجی)، زوارحسین(جغرافیہ)، سائرہ کمال خان(مائیکروبائیولوجی)، ایس ایم مدثر ایچ رضوی(فزیالوجی)،سمیراسہیل(فزیالوجی)، نازش اقبال خان( فزیالوجی)،عائشہ قیوم(فزیالوجی)،ثویبہ قادری(پولیٹیکل سائنس)،نزہت زہرہ(پولیٹیکل سائنس)،سید شمیل احمد قادری(پولیٹیکل سائنس) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عابدہ بیگم( ایگریکلچراینڈ ایگری بزنس)،سمیرایونس(کلینکل سائیکولوجی)، سہیل عامر علی باوانی(سوشیالوجی)، محمد اسماعیل وہرا(کیمسٹری ایچ ای جے )،فائزہ اسلم(میرین بائیولوجی)،اصفیہ یاسین(کلینکل سائیکولوجی)،عبدالرؤف(میرین بائیولوجی)،زونارامظفر (کلینکل سائیکولوجی)، امرین (کلینکل سائیکولوجی)، نادیہ اشفاق(میرین بائیولوجی)،محمد عزیر (میرین بائیولوجی)،انعم جبیں مغل (مالیکیولرمیڈیسن)،اخلاق حسین(یورپین اسٹڈیز)،ظہورالٰہی (اسپا)،سید علی احمد (فزکس)،طیبہ اورنگزیب(ایگریکلچر)،قرۃالعین علی(اکنامکس)،مظہر علی (پاکستان اسٹڈیز)،سلمیٰ عباس سخی(فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اور محمد طلحہٰ عظیم(ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :