لاہور پولیس کاکارنامہ:خاندانی جھگڑوں سمیت متعدد مقدمات میں 50سے زائد اورسیز پاکستانیوں کا باہمی افہام و تفہیم سے تصفیہ کرواکرمقدمات کو داخل دفتر کردیاہے، ان مقدمات میں 20 جائیدادوں جبکہ30کیسز خاندانی جھگڑوں کے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کااورسیز پاکستانی کمیشن کے اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اپریل 2016 19:49

لاہور پولیس کاکارنامہ:خاندانی جھگڑوں سمیت متعدد مقدمات میں 50سے زائد ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2016ء) :لاہور پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تنازعات ،لین دین اور خاندانی جھگڑوں سمیت متعدد مقدمات میں 50سے زائد اورسیز پاکستانیوں کے معاملات کا فریقین کے مابین باہمی افہام و تفہیم سے تصفیہ کروا کر ان کی درخواستوں اور مقدمات کو داخل دفتر کردیاہے۔پولیس نے 20اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملات کا تصفیہ کرواتے ہوئے گھروں، دکانوں اور فلیٹس کی چابیاں ان کے حقیقی وارثان کے سپرد کیں جبکہ لین دین اور خاندانی جھگڑوں کے 30کیسز کو نمٹاتے ہوئے فریقین کے درمیان لین دین کو کلیئر کروانے اور لڑائی جھگڑے کے معاملات میں صلح صفائی کروانے کے بعد یہ کیسز بھی داخل دفتر کر دیئے ہیں۔

یہ بات سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اورسیز پاکستانی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے علاوہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی آئی اے نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور پولیس نے جن اور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملات میں تصفیہ کروا کر ان کی چابیاں اصل مالکان کے سپرد کیں ہیں ان میں لندن میں مقیم مشہور سرجن ڈاکٹر مجاہد خورشید، امریکہ میں مقیم خاتون فائزہ اختر، دوبئی میں مقیم مرزا محمود بیگ،کینڈا میں مقیم عاصم باجوہ، نیو یارک میں مقیم قاسم مجید سمیت20وہ افراد شامل ہیں جو مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اور سیز پاکستانی دیار غیر میں رہ کر بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور بیرون ممالک سے زر مبادلہ پاکستان بھجوا کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ لندن کے معروف سرجن ڈاکٹر مجاہد خورشید کو جب ان کے پلاٹ کی چابیاں سپرد کی گئیں تو فرط جذبات سے وہ آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ جن طرح پولیس نے میرے مسئلے کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لی اس طرح تو لندن میں بھی پولیس نے کبھی مجھ سے اتنا تعاون نہیں کیا۔ دبئی میں مقیم مرزا محمود بیگ نے مسئلہ حل کروانے پر سی سی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں سکھ کی نیند سوؤں گا۔

متعلقہ عنوان :