پارٹی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانیں تو رائیونڈمیں دھرنا ہوگا‘میاں محمود الرشید

کرپشن کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے جا رہے ہیں، پارٹی متحد ہے، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی، نواز شریف کے حق میں قرارد پیش کرنے والے وفاقی وزراء ہی انہیں لے ڈوبیں گے‘چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ نواز شریف کے حق میں قرارد پیش کرنے والے وفاقی وزراء ہی انہیں لے ڈوبیں گے، عمران خان پر تنقید اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پارٹی تقسیم نہیں، جعلی خبر یں چلانے، افواہیں پھیلانے اور سازش کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی گی، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانیں تو رائے ونڈمیں دھرنا بھی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور ان کے خطرہ محسوس کر چکے ہیں اور انہیں معاملے کی شدت کا بھی اندازہ ہے لیکن نا اہل وزیر مشیر اپنی روٹیوں کے چکر میں انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں اور ان کے حق میں قراردادیں پیش کر رہے ہیں یہی انکی رخصت اور زوال کا باعث بنیں گے، نواز شریف بوکھلاہٹ میں عمران خان پر تنقید اور عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں ، اس سے پہلے کہ جلسوں میں عوام گو نواز گو کے نعرے لگا دیں وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں، ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف تحریک کیلئے پرعزم ہیں، اس حوالے سے پارٹی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، حکومتی کرپشن کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدکرنے جا رہے ہیں اور اگر لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانے تو رائے ونڈ میں دھرنا بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

قائدین کے مابین اختلافات سے متعلق ایک سوال پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، رہنماؤں میں جو ہلکی پھلکی غلط فہمیاں تھیں وہ کپتان نے دور کرادیں، پارٹی کرپشن کیخلاف متحد ہے انٹرا پارٹی انتخابات بھی ہونگے جس کا شیڈول بھی جلد جاری کر دیا جائیگا۔