ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

ہمارے خلاف ہائی پروفائل کیس کے ملزم خالد شمیم کا اعترافی بیان نہیں پیغام چلایا گیا،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ہمارے خلاف ہائی پروفائل کیس کے ملزم خالد شمیم کا اعترافی بیان نہیں پیغام چلایا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سرکاری اداروں کی تحویل میں ملزم کا بیان کس نے ریکارڈ کیا؟۔

جس میڈیا ہاس نے ویڈیو چلائی وہ اس سوال کا جواب عوام کو لے کر دے۔ ٹاک شو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سوالات پوچھ لیے جاتے تو پریس کانفرنس نہ کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ خالد شمیم کے قید میں ہونے کے باوجود ویڈیو منظر عام پر آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ خالد شمیم کا اعترافی بیان نہیں بلکہ پیغام چلایا گیا۔ ویڈیو منظر عام آنے پر حکومت بھی جوابدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :