وزیراعلیٰ کی قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر کڑی تنقید اپنی ’واری‘ چاہنے والوں کی منافقت اور دوغلا پن آشکار ہو گیا

جمعرات 28 اپریل 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انڈسٹریل سٹیٹ رحیم یار خان کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر کڑی تنقید کی اور ان عناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب ماضی کے ڈکٹیٹر مشرف کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو اس وقت یہ عناصر چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، صرف اکیلے مشرف کے خلاف نہیں اور اب ہم جب کہہ رہے ہیں کہ سب کا احتساب ہونا چاہیئے تو یہ عناصر ایک ہی رٹ لگا رہے ہیں کہ صرف وزیراعظم اکیلے کا احتساب ہو۔

یہ ان کی منافقت اور دوغلاپن ہے حالانکہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پرجوش خطاب میں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آج کچھ لوگ افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وہ عناصر ہیں جو اپنی’’ واری‘‘ چاہتے ہیں۔ ان کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ ’’او ساڈی واری آن دیو میاں صاحب‘‘ جس پر حاضرین نے دل کھول کر تالیاں بجائیں۔

متعلقہ عنوان :