قدیم ترین تحصیل کہوٹہ کاتھانہ میں پولیس نفری نہ ہونے کے برابر ہے عوام عد م تحفظ کا شکار

جمعرات 28 اپریل 2016 19:37

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) قدیم ترین تحصیل کہوٹہ کاتھانہ میں پولیس نفری نہ ہونے کے برابر ہے عوام عد م تحفظ کا شکار۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی کے علاقے اور حلقہ کے قدیم ترین تھانہ کہوٹہ میں الو بولنے لگے تھانہ کہوٹہ میں پولیس کی نفری نہ ہو نے کے باعث سائلین اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے پولیس نفری کی کمی کے باعث جو چند پولیس ملازمین تھانہ میں تعینات ہیں وہ ڈیو ئیاں دینے کی وجہ سے ذہینی اذیت کا شکار ہونے لگے کہوٹہ تھانہ مین پولیس ملازمین کی تعداد90 کی منظوری ہے جبکہ موجودہ نفری صرف 17ملازمین پر مشتمل ہے جوکہ دو محرر تین ملازمین تعمیل اور دو ملازمین ڈاک پرتین مالخانہ موبائیل گشت دو گاڑیاں د ن رات ڈیو ئی پر ہیں بقایا ڈیوئی آفیسر اور سیکورٹی کچہری اور دیگر ڈیوئیاں پر تعینات ہیں نفری کی کمی کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس حلقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی دیگر مسلم لیگی قیادت صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں یا پھر اخباری بیانات دے کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں عوام الناس نے کئی بار تھانہ کی نفری کے حوالے سے مختلف تقریبات میں راجہ ظفر الحق، شاہدخاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو آگاہ کیا لیکن نااہل لیڈرارن نے آج دن تک اس بات پر کو ئی توجہ نہ دی جس کی وجہ عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تھانہ کہوٹہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اور علاقے میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اہلیاں علاقہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ،سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ تھانہ کہوٹہ میں الفور پولیس نفری تعینات کی جائے تاکہ سائلین کو در پیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :