چشتیاں، مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل کے متعدد حادثات، خواتین سمیت 10افراد شدید زخمی

جمعرات 28 اپریل 2016 19:35

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) چشتیاں کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل کے متعدد حادثات کے دوران خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے ایک نوجوان سلمان کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوا دیا گیا واقعات کے مطابق چک 126/6Rکے عبدالطیف ،آمنہ ،منیر ،چک 42/Fکے کاشف ،سلمان ،چک 11/Gکے محمد فیاض ،ابراہیم ،عبدالغفار ،نرگس ،صدف کام کاج کے سلسلہ میں سفر کر رہے تھے کہ حادثات کی بناء پر زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہسپتال چشتیاں میں لے جایا گیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :