خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے جلسے کیلئے ہزارہ یونیورسٹی میں دو دن کی چھٹی کانوٹس لے لیا

جمعرات 28 اپریل 2016 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے جلسے کیلئے ہزارہ یونیورسٹی میں دو دن کی چھٹی کانوٹس لے لیا۔یونیورسٹی کس کی اجازت سے دو دن بند رکھی گئی اور اس کا نوٹیفکیشن کیوں اور کس سے پوچھ کرجاری کیا گیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے ہزارہ یونیورسٹی میں دو دن کی چھٹی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ یونیورسٹی کس کی اجازت سے دو دن بند رکھی گئی اور اس کا نوٹیفکیشن کیوں اور کس سے پوچھ کرجاری کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق جامعہ کو بند کرکے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کیاگیاجس کی تحقیقات کی جائیں گی،یونیورسٹی میں سیاسی جلسہ کرنا غیرقانونی ہے ،جلسہ کاوقت تین بجے تھا تویونیورسٹی صبح سے بند کی گئی تھی ،مانسہرہ میں بڑے میدان موجود ہیں جلسہ وہاں کیوں نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :