پمزکوشہیدذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی سے فی الفور علیحدہ کیا جا ئے،جائنٹ ایکشن کمیٹی

جاپان نے پمز کو غر یب عوام کی صحت کیلئے بنایا تھااسلئے اِس کا سابقہ سٹیٹس بحال کیا جائے،مقررین

جمعرات 28 اپریل 2016 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء)پاکستانی غریب عوام کو صحت کے لیئے تحفے میں ملنے والے صحت کے سب سے بڑے ادارے پمزکو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یو نیورسٹی سے جلدازجلدالگ کیا جائے اس سلسلے میں ہم نے وزیر مملکت برائے کیڈکو تحریری خط بھی لِکھا ہے اور ایک ترمیمی بل 2014 بھی قائمہ کمیٹی کے پاس بڑا ہوا ہے اسے پاس کر کے قومی اسمبلی میں لایا جائے،پمز میں جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین سید منظرعباس نقوی نے کہا کہ حکومتِ جاپان نے پمز کو غر یب عوام کی صحت کیلئے بنایا تھااسلئے اِس کا سابقہ سٹیٹس بحال کیا جائے تاکہ ملازمین سکھ کا سانس کے سکیں،انھوں نے مزید کہا کہ پمز ملازمین کے سروس سٹرکچر اور رہائشی کالونی کا بھی بندوبست کروایا جائے اجلاس میں پیرامیڈیکس،نرسز،کلرکس اورکثیر تعدادمیں ملازمین نے شرکت کی،اجلاس سے نان گزئیٹڈایمپلائزویلفیئر کے صدر حاجی محمد حنیف،چیئرمین چوہدری طاہر محمود ورک،سیکرٹری اطلاعات ملک تنویر نوشاھی،ملک طاہر اعوان،محمدارشد خان،سعدیہ بشیر،فرزانہ خان،رضوان کیانی،آفتاب مغل،افتخارشاہ،شعیب الاسلام،اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔