وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس،

دو دن میں رپورٹ اطلب

جمعرات 28 اپریل 2016 19:25

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اڈیالہ جیل میں اس قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی اور ایسے موقع پر جیل انتظامیہ کہاں تھی؟ انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ آیا یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت تو شامل نہیں تھی؟ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آئندہ دو دنوں میں وزارت داخلہ کو دی جائے۔

متعلقہ عنوان :