ایم ڈی پاکستان بیت المال کی خصوصی ہدایت پر آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

جمعرات 28 اپریل 2016 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان بیت المال کی طرف سے آئل ٹینکر کے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس افرادکے اہل خانہ میں 50ہزار فی کس کے حساب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادومیں آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے 50ہزار فی کس امداد کا اعلان کیا تھا ان کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ادارے کی ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے گھر جا کر یہ چیک ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :