موجودہ کرپٹ نظام نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عد م استحکام پیدا ہو چکا

مسلم لیگ ق شعبہ خواتین مرکزی صدر فرخ خان کابیان

جمعرات 28 اپریل 2016 19:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کہا موجود کرپٹ نظام نے کرپٹ لیڈردیئے اب پاکستان میں ناانصافی کا کا نظام نہیں رہے گا۔قوم جاگ رہی ہے۔حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانو خود کرپشن کر رہیں ہے اور قوم دن بہ دن قرضوں کے بوجھ تلے دبی جارہی ہے۔

موجود حکومت کے وزراء اراکین اسمبلی نے ملک کی خدمت کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عد م استحکام پیدا ہو چکا ،تمام ذمہ دا ر ی موجود حکرانوں پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ خود ہی کرپشن میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا حکمران ہر منصوبے میں کرپشن اور کمیشن کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ کھو بٹھیے ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن نے عام آدمی کاکچومر نکال دیا ہے،موجود حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے بچے بچے کو قرضوں میں جکٹر رکھا ہے۔ان حالات میں موجودہ حکمرانوں کو حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری لیگ اپنے اوپر کرپشن کی دھند صاف کرنے میں ناکام رہی جبکہ حکمران خاندان کے افراد خود آف شور کمپنیوں کے ٹیکس جمع نہیں کروائیں گے اور قومی دولت ملک میں نہیں لائیں گے تو دوسرے لوگ بھی ٹیکس دینے میں ہچکچاہٹ کا شکارہونگے۔

متعلقہ عنوان :