وزیر داخلہ 2ہفتوں کے غیر ملکی دورے کے بعد (کل) وطن واپس آئیں گے ، چوہدری نثار نے امریکہ اوربرطانیہ میں سرکاری مصروفیات میں دن گزارے

جمعرات 28 اپریل 2016 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 2ہفتوں کے غیر ملکی دورے کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس آئیں گے ، چوہدری نثار نے اپنے دورے کے دوران امریکہ ، برطانیہ میں سرکاری مصروفیات میں دن گزارے جبکہ جرمنی میں ان کی نجی مصروفیات تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جب سے وزارت کا قلمدان سنبھالا ہے صرف دو غیر ملکی دورے کئے، پہلا دورہ انتہائی مختصر تھا جبکہ یہ دورہ دو ہفتوں پر محیط تھا، اس دورے کے دوران چوہدری نثار جرمنی میں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے گئے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکہ گئے امریکہ میں کچھ روز قیام کے بعد برطانیہ گئے جہاں اہم ترین سرکاری امور نمٹائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) جمعہ کو لاہور پہنچیں گے، جہاں سے وہ شام کو اسلام آباد آئیں گے