پاک سرزمین پارٹی کا اہم اجلاس،ملک بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے لاہور ،پشاور، کوئٹہ اور سندھ کے مختلف کے دوروں کو حتمی شکل بھی دی گئی

جمعرات 28 اپریل 2016 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کا اہم اجلاس سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی کی صدارت میں جمعرات کو پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی کی ملک بھر میں تنظیم سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی کی پورے پاکستان میں تنظیم سازی کی جائے گی جس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ اجلاس میں پارٹی منشور پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے لاہور ،پشاور، کوئٹہ اور سندھ کے مختلف کے دوروں کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے ۔