وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور کیلئے ڈولفن پولیس سروس شروع کرنے کا اعلان، ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے اجراء کا فیصلہ
ڈولفن پولیس فورس کو بتدریج بڑے شہروں تک پھیلایا جائیگا، تھانہ کلچر میں بہتری کیلئے 200 سے زائد تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائینگے ملک کے آپ پر بہت احسانات ہیں، آپ نے ان کو چکانا ہے، فرض سے پہلوتہی کرنے کی کوئی گنجاش نہیں،محمد شہباز شریف کا بہاولپور میں پولیس و انتظامی افسران سے خطاب
جمعرات 28 اپریل 2016 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاولپور میں امن عامہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب خصوصا ًبہاولپور ڈویژن میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بہاولپور کیلئے ڈولفن پولیس سروس شروع کرنے اور ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے اجراء کا اعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور ڈولفن فورس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ڈولفن پولیس فورس کو بتدریج صوبے کے تمام بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری لانے کیلئے 200 سے زائد تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائے جائیں گے جبکہ فرانزک سائنس لیب کے سیٹلائٹ سنٹر مرحلہ وار ڈویژن اور ضلع کی سطح تک لائے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.