ٹی ایم اے کے عملے کے جعلی مجسٹریٹ بن کر لوگوں کو جرمانے‘دوکاندار نے عملہ کے خلاف جعلی مجسٹریٹ بن کر بھتہ وصول کرنے اورہراساں کرنے پر مقامی پولیس کو درخواست دے دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 18:20

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) ٹی ایم اے کا عملہ جعلی مجسٹریٹ بن کر لوگوں کو جرمانے کرتا رہا مقامی دوکاندار نے عملہ کے خلاف خود ساختہ جعلی مجسٹریٹ بن کر بھتہ وصول کرنے اورہراساں کرنے پر مقامی پولیس کو درخواست دے دی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے چونیاں کا عملہ محمد زاہد ،محمد اقبال،عاشق شاہ اور محمد ایوب کلٹس کار نمبری7902پر خود ساختہ جعلی مجسٹریٹ بن کر الہ آباد آئے اور مقامی دوکانداروںمصطفی اورعمران رفیق کے پاس گئے اور اسے کہا کہ ہمارے سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات ہیں ہمیں 5ہزار روپے دے دو بصورت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جائے گا دوکاندارعمران نے 5ہزارجبکہ مصطفی نے ایک ہزار روپے دے کر جان بخشی کروائی اور ان کو رسید بھی نہ دی دوکانداروں نے مقامی پولیس کو جعلی عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے درخواست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی صحافیوں نے ٹی ایم او گلشن نورین سے موقف لینے کے لیئے رابطہ کیا تو اس نے کہا عملہ میری اجازت سے آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :