(ن) لیگ کا تحر یک انصاف کے مقابلے میں لاہور یکم مئی کو وزیر اعظم قدم بڑھاؤریلی کا اعلان

وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی اوردیگر رہنما شر یک ہوں گے‘ہماری ریلی ملک کو جوڑ نے کیلئے ہے ‘ تحر یک انصاف کا جلسہ ملک میں فساد ڈالنے کیلئے ہے ‘وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 18:16

(ن) لیگ کا تحر یک انصاف کے مقابلے میں لاہور یکم مئی کو وزیر اعظم قدم بڑھاؤریلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف کے مقابلے میں (ن) لیگ کا وزیر اعظم قدم بڑھاؤ کے نام سے یکم مئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان جبکہ وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت دیگر قائدین شر یک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ریلی قذافی سٹیڈیم سے شروع ہو کر لبر ٹی چوک میں ختم ہو گی جہاں (ن) لیگ کے وفاقی وزراء اور دیگر قائدین شر یک ہوں گے اور وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف سے اظہار یکجہتی کر یں گے ہماری ریلی ملک کو جوڑ نے کیلئے ہے جبکہ تحر یک انصاف کا جلسہ ملک میں فساد ڈالنے کیلئے مگر وہ اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہوں گے اور (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :