وزیراعظم نے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے سیکشن اورمانسہرہ کیلئے گیس فراہمی کے 2منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

موٹروے سیکشن کی تعمیر پر 134 ارب روپے لاگت آئیگی،120 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر42ماہ میں مکمل ہو گی، کفایت شعاری پالیسی کے تحت قومی خزانے کو 3ارب 49 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، پکھل کو گیس کی فراہمی کے 2 منصوبوں پر ایک ارب 33کروڑ 41لاکھ اوگی اور تناول کو گیس فراہمی پر 91کروڑ 36 لاکھ روپے لاگت آئے گی،ایبٹ آباد سے مانسہرہ 18کلو میٹر 12انچ قطر کی مین پائپ لائن بچھائی جائے گی، گیس کی فراہمی کے دونوں منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ آبادی کو فائدہ ہو گا، وزیراعظم کو دور ہ مانسہرہ پر متعلقہ حکام کی بریفنگ

جمعرات 28 اپریل 2016 18:12

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے حویلیاں ،تھاکوٹ موٹروے سیکشن اورمانسہرہ کیلئے گیس فراہمی کے 2منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،حویلیاں ،تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر پر 134 ارب روپے لاگت آئے گی،120 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر42ماہ میں مکمل ہو گی، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت قومی خزانے کو 3ارب 49 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، پکھل کو گیس کی فراہمی کے 2 منصوبوں پر ایک ارب 33کروڑ 41لاکھ روپے جبکہ اوگی اور تناول کو گیس فراہمی پر 91کروڑ 36 لاکھ روپے لاگت آئے گی،ایبٹ آباد سے مانسہرہ 18کلو میٹر 12انچ قطر کی مین پائپ لائن بچھائی جائے گی، گیس کی فراہمی کے دونوں منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ آبادی کو فائدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے حویلیاں ،تھاکوٹ موٹروے سیکشن اورمانسہرہ کیلئے گیس فراہمی کے 2منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان ، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،سینیٹر جاوید عباسی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پکھل کو گیس کی فراہمی پر ایک ارب 33کروڑ 41لاکھ روپے لاگت آئے گی، اوگی اور تناول کو گیس فراہمی پر 91کروڑ 36 لاکھ روپے لاگت آئے گی،ایبٹ آباد سے مانسہرہ 18کلو میٹر 12انچ قطر کی مین پائپ لائن بچھائی جائے گی، گیس کی فراہمی کے دونوں منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ آبادی کو فائدہ ہو گا۔

حویلیاں ،تھاکوٹ موٹروے سیکشن کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ حویلیاں ،تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر پر 134 ارب روپے لاگت آئے گی،120 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر42ماہ میں مکمل ہو گی، حویلیاں ایبٹ آباد سیکشن 27 کلو میٹر طویل ہے ،6رویہ شاہراہ تعمیر ہو گی، ایبٹ آباد مانسہرہ سیکشن 12 کلو میٹر جبکہ مانسہرہ تھاکوٹ 79کلومیٹر ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسافت کم کرنے کیلئے 6سرنگیں بنائی جائیں گی، تھاکوٹ، بٹل، گھرمنگ، مانسہرہ میں ایک ایک ، ایبٹ آباد میں دو سرنگیں بنیں گی۔

منصوبے سے مانسہرہ ایبٹ آباد کے گنجان علاقوں میں ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہو گا، موٹروے پر 79 پل تعمیر ہوں گے جن کی مجموعی لمبائی 22کلو میٹر ہے، شاہراہ پر 169پلیاں، 15فلائی اوورز، 15انڈرپاسز، بھی بنائیں گے، ہزارہ موٹروے کے پہلے مرحلے میں برہان سے حویلیاں تک شاہراہ کی تعمیر جاری ہے،60 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر 3 حصوں میں شروع ہو گی، منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 25 ارب 83کروڑتھا۔

بہتر حکمت عملی کی وجہ سے منصوبے کا پہلا مرحلہ 22ارب 34کروڑ میں مکمل ہو گا، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت قومی خزانے کو 3ارب 49 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ برہان سے جھارکس تک شاہراہ کی تعمیر کا نصف سے زائد کام مکمل کرلیا گیا، جھارکس ، سرائے صالح سیکشن پر بھی 35فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے، سرائے صالع، حویلیاں سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم نے مانسہرہ کیلئے گیس فراہمی کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

متعلقہ عنوان :