Live Updates

عمران خان نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس لاہور میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

نواز شریف کو تحقیقات کیلئے مجبور کردیا تو پاکستان بدل جائیگا،ملک میں پہلی بار طاقت ور کاحتساب کرینگے،پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے، رائیونڈ جانے سے پہلے نیٹ پریکٹس ہو رہی ہے، آصف زرداری جو بھی ہے وہ ایکٹنگ نہیں کرتا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اپریل 2016 17:58

عمران خان نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس لاہور میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس لاہور میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کو تحقیقات کیلئے مجبور کردیا تو پاکستان بدل جائیگا،ملک میں پہلی بار طاقت ور کاحتساب کرینگے،پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے، رائیونڈ جانے سے پہلے نیٹ پریکٹس ہو رہی ہے، آصف زرداری جو بھی ہے وہ ایکٹنگ نہیں کرتا۔

انہوں نے پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسے سے جعلی اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔لیکن آئی سی آئی جے نے کہا کہ ہم نے کوئی معافی نہیں مانگی ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب معصوم شکل بنا کر باتیں کرتے ہیں خواتین کو ترس آجاتا ہے۔میاں صاحب جتنے مرضی دورے کرلیں کچھ کام نہیں آنے والا،ملک کے داورے کرنے اور جلسے کرنے سے سوالوں کا جواب نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ڈیزل بھی کام نہیںآ نے والا۔عمران خان نے کہا کہ لیہ میں فوڈ پائزننگ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن نواز شریف کے چیک اپ کیلئے ملک میں کوئی ہسپتال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ونگز بحال کردیئے گئے ہیں۔ پارٹی میں سب میں دوستی ہوگئی ہے پاناما پیپرز ہمیں فائدہ دے گئے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی جبکہ شفقت محمود اور چوہدری سرور میں بھی دوستی ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے 5ہزار ارب روپے قرض لیااورنج ٹرین اس لیے بنا رہے ہیں کہ اس سے کمیشن سیدھا آف شور کمپنیزکے اکاؤنٹس میں جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کسان بدحالی کا شکار ہے لیکن میاں صاحب نے چوتھی بار گیس پائپ لائن منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات