لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے وفد کی جنرل مینجر پاکستان ریلوے سے ملاقات

ریلوے پھاٹک کے باعث ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے ،ریلوے پھاٹک کا زگ زیگ ختم کیا جائے

جمعرات 28 اپریل 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کی زیر قیادت قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قائمقام صدرمیجرجاوید، خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین نے صنعتکاروں کے وفد کے ساتھ جنرل مینجر پاکستان ریلوے سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی جنرل مینجر ریلوے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ظہیر بھٹہ چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز نے جنرل مینجر پاکستان ریلوے کو بتایا کہ ٹاؤن شپ انڈسٹریز میں صنعتکاروں کو باہر سے آنے والے کینٹینر موٹر وے سے ہوتے ہوئے جب ٹاؤن شپ میں داخل ہوتے ہیں تو ٹاؤن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کے اندر سے گذرنے والی ریلوے لائن پر ہدایت موڑ کے اوپر زگ زیگ ہوتے ہوئے پھاٹک لگاہوا جس کے باعث کینٹیٹر یہاں پھنس جاتے ہیں اور دو دو گھنٹے طویل عرصہ تک ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے صنعتکاروں کو بے پناہ نقصان کا سامنا ہے ٹاؤن شپ انڈسٹریز میں دوسروں شہروں سے صنعتوں کیلئے خام مال کے کینٹیر لیٹ ہونے سے صنعتکاروں اور عوام کو کو مشکلات کا سامنا ہے اس لیے ہدایت موڑپر ریلوے پھاٹک کا زگ زیگ ختم کیا جائے اور ٹریفک میں روانی پیدا کی جائے تاکہ اہل علاقہ کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل مینجر ریلوے نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کہ ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤن شپ انڈسٹریز سے مل کر ہدایت موڑ پر ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن کے زگ زیگ ختم کریں تاکہ صنعتکاروں کو ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :