کراچی ،غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2016 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ملزم حیات نے اپنی سگی بہن کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام غیرت میں آکر کیا ۔

(جاری ہے)

میری بہن سمیرا اشنا سے چھپ کر موبائل فون پر باتیں کرتی تھی جو ملزم کو بالکل پسند نہیں تھا ۔لہذا جذبات میں آکر اس نے اپنی بہن کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ملزم کے باپ نے انسانیت کے ناتے اپنے بیٹے کو معاف کردیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے ملزم حیات کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :