خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس

جمعرات 28 اپریل 2016 17:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کاایک اجلاس چیئرمین کمیٹی اوررکن صوبائی اسمبلی محمودجان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی ،ارکان صوبائی اسمبلی ارباب جہاندادخان، شاہ حسین خان، محمود احمد خان بیٹنی اورجمشید خان کے علاوہ محکمہ صحت اوردیگرمتعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نجی میڈیکل کالجوں کے معیار کو بہتر بنانے، اسے پی ایم ڈی سی کے پالیسیوں سے متعلق عمل درآمد کرانے ،طلباء سے اضافی فیسوں کی وصولی ،طلبہ کوسہولیات کی فراہمی ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں مریضوں کو مختلف شعبہ جات میں سہولیات کی فراہمی اوراس کے حالات زار بہتر بنانے پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اسی طرح صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں میڈیکل سٹوروں پر تعینات مختلف سٹورکیپروں کے تبادلوں کو بھی زیر بحث لایاگیا۔کمیٹی نے اس موقع پر اپنے سفارشات دیتے ہوئے نجی میڈیکل کالجوں کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کوامتحانات میں موقع فراہم کرنے کے امورکو بھی زیر غور لایاگیا۔

متعلقہ عنوان :