پروفیسر وحید الرحمن کی برسی کے موقع پر (کل) جامعہ کراچی میں تعزیتی ریفرنس ہوگا

ورثاء کو آج تک سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے،اہل خانہ

جمعرات 28 اپریل 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹروحید الرحمن کے قتل کو ایک سال ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کو گزشتہ برس 29اپریل کو گھر سے جامعہ کراچی جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر وحید الرحمن کی پہلی برسی پر کل (جمعہ) جامعہ کراچی میں تعزیتی ریفرنس ہوگا ۔سول سوسائٹی قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پریس کلب پر احتجاج کرے گی ۔اس موقع پر اہل خانہ کا کہن تھا کہ ورثاء کو آج تک سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے ۔قتل کو ایک سال گذر گیا کسی حکومت نمائندے نے تعزیت تک نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :