یکم مئی کو لاہور میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ‘ مسرت جمشید چیمہ

حکمرانوں کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے درباری چور مچائے شور کے فارمولے پر ’’اوور ٹائم ‘‘لگا رہے ہیں

جمعرات 28 اپریل 2016 17:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،حکمرانوں کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے انکے درباری چور مچائے شور کے فارمولے پر ’’اوور ٹائم ‘‘لگا رہے ہیں ،قوم پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم مئی کو لاہور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے رابطوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں باقاعدہ پراپیگنڈا سیل قائم کر کے وہاں سے جھوٹ کے گولے فائر کئے جارہے ہیں لیکن عوام حکمرانوں کی چالوں سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔عوام جلسے میں بھرپور شرکت کر کے حکمرانوں کے سامنے مطالبہ دہرائیں گے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ مسرت چیمہ نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یکم مئی کو جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :