Live Updates

عمران خان کی ہدایت پر چوہدری سرور نے دورہ لندن منسوخ کر دیا

پارٹی سربراہ نے ملاقات میں جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ، چوہدری سرور نے پارٹی رہنماؤں بارے تحفظات سے بھی آگاہ کیا

جمعرات 28 اپریل 2016 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کے امیدوار چوہدری محمد سرور نے عمران خان کی ہدایت پر دورہ لندن منسوخ کر دیا ، یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے اختلافات کے باعث لاہور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی بجائے اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں شرکت کا کہہ کر لندن جانے کا پروگرام ترتیب دیا تھا اور انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لندن روانہ ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم عمران خان نے چوہدری سرور کو ملاقات میں لندن جانے سے روکتے ہوئے یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں چوہدری سرور نے پارٹی رہنماؤں بارے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جس پر عمران خان نے رہنماؤں کے باہمی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کا پابند ہوں اور دورہ لندن منسوخ کر دیا ہے۔ یکم مئی کو کارکنوں کے ہمراہ بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :