اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل نے خطے کے لئے سروے رپورٹ 2016ء جاری کر دی

جمعرات 28 اپریل 2016 17:16

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی) نے خطے کے لئے سروے رپورٹ 2016ء جاری کر دی۔ رپورٹ میں پاکستان سمیت ایشیاء اور بحرالکاہل کے 30 سے زائد ممالک میں اقتصادی اور سماجی حالات بیان کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ایک تقریب میں سروے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر پرنسپل اینڈ ڈین سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومنٹیز (نسٹ) ڈاکٹر اشفاق ایچ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق چیف آف میکرو اکنامک اینڈ پالیسی سٹیشن ڈاکٹر محمد حسین ملک نے یو این ای ایس سی اے پی کے سروے کے نمایاں خدوخال اور نتائج پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :