نادرا کے گھر بیٹھے شناختی دستاویزات کے حصول کے منصوبے سے ہزاروں پاکستانی استفادہ کر رہے ہیں

جمعرات 28 اپریل 2016 16:55

نادرا کے گھر بیٹھے شناختی دستاویزات کے حصول کے منصوبے سے ہزاروں پاکستانی ..

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے گھر بیٹھے شناختی دستاویزات کے حصول کے منصوبے سے ہزاروں پاکستانی استفادہ کر رہے ہیں، نادرا کے اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔

(جاری ہے)

2016ء“ کو بتایا کہ نادرا نے ملک میں موجود اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پاک انڈنٹی کے نام سے ویب پر مبنی آن لائن پروسیسنگ آف آئی ڈی ڈاکومنٹس کا آغاز کیا ہے تا کہ وہ گھر دفتر سے انٹرنیٹ پر آسانی اور سہولت حاصل کر سکیں۔

شہر میں خدمات کے حصول کیلئے ادائیگی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرتے ہیں اور آئی ڈی دستاویزات درخواست دہندہ کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جاتی ہیں اس طرح درخواست دہندہ نادرا دفتر یا قونصلیٹ جائے بغیر ویب کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اس سہولت سے ہزاروں پاکستانی استفادہ کر رہے ہیں، نئے شناختی کارڈ کے حصول کے علاوہ سمارٹ کارٹ کی تجدید اور تبدیلی کی خدمات بھی آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں اس سے شہریوں کو نادرا دفاتر اور قونصلیٹس کے چکر لگانے سے نجات مل گئی ہے، تیار شدہ کارڈز اور دستاویزات گھر کے پتے پر ارسال کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :