صوابی پولیس نے آراہٹ کی کنویں سے سڑی ہوئی بوری بند لاش بر آمد کر لی

جمعرات 28 اپریل 2016 16:37

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے آراہٹ کی کنویں سے سڑی ہوئی بوری بند لاش بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او زیدہ اصغر خان بمعہ پولیس نفری موضع ٹھنڈ کوئی پہنچے جہاں ایک کنویں سے پچاس سالہ شخص کی بوری بند قتل شدہ لاش بر آمد کی نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے نامعلوم شخص کو قتل کر نے کے بعد ان کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹ کر لاش کوبوری میں بند کر کے کنویں میں پھینک دی مقتول کے بدن پر کپڑے اور چپل وغیر ہ نہیں تھے ۔

مقتول کے دونوں ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے جس کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ میں پولیس کو دشواری کا سامنا ہے مقتول نے سرخ رنگ کی مشینی داڑھی رکھی ہوئی تھی پولیس نے نامعلوم لاش کو قبضے میں لے کر ورثا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور لاش کو امانتاً دفنا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :