Live Updates

محکمہ جنگلی حیات نے اڑیا ل کے دو بچے سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی

جمعرات 28 اپریل 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر تنویر جنجوعہ کی سر براہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے مخبری پر ناکہ لگا کر دو افراد اصغر باگڑی اور جاوید اقبال کو اڑیا ل کے دو بچوں سمیت گرفتار کر لیا ہے -تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف سکواڈ جہلم کو خفیہ اطلاع ملی کہ چند افراد گزشتہ رات جمبر گال سے جہلم اڑیا ل کے بچے فروخت کرنے کے لئے لے کر جائیں گے جس پر انسپکٹر بنارس علی ،واچر وقاص شریف اور ہارون اور ڈرائیور عارف نے نتھو والا کے مقام پر ناکہ لگایا اور رات دو بجے آنے والی مشکوک پک اپ کو روکنے کا اشارہ کیا مگر اس کے نہ رکنے پر اس کا پیچھا کر کے ملزمان اصغر باگڑی اور جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اڑیا ل کے دو بچے برآمد کر لئے -ملزمان کو سینئر سول جج شیخ انور کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے گاڑی کے ڈرائیو کو 25ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ دوسرے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے اسے دوبارہ 12مئی 2016کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے -ملزمان نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ اڑیا ل کے بچے فروخت کرنے کے لئے جہلم لے جا رہے تھے -ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے چھاپہ مار ٹیم کو اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض شناسی سے فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران محکمے کا فخر ہیں اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :