Live Updates

یکم مئی کے جلسے کے لئے کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ،عمران خان 20سالوں سے فرسودہ نظام کی تبدیلی اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں، پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہضم نہیں کرنے دے گی ،پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اور انکے درباریوں کے گھروں صفے ماتم بچھی ہوئی ہے، نواز شریف کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری کارکنوں سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ یکم مئی کے جلسے کے لئے بھرپور تیاری کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عمران خان 20سالوں سے فرسودہ نظام کی تبدیلی اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہضم نہیں کرنے دے گی ،پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اور انکے درباریو ں کے گھروں صفے ماتم بچھی ہوئی ہے نواز شریف کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

این اے 127سے مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آسانی سے جان نہیں چھوٹے گی وہ بند گلی میں پھنس چکے ہے انہیں استعفیٰ دینا ہی ہو گا پاکستانی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے کسان اور مزدور پس کر رہ گیا ہے لوڈ شیڈنگ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے نواز شریف سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرتے ہے جب بھی ملک میں کرپشن ، لوٹ مار کا خاتمہ اور احتساب کی باری آتی ہے تو نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے ، سب سے زیادہ قرضے شریف برادران نے معاف کروائیں ہے، انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو لاہور کی عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے حکومت نے جلسے میں رکاوٹ کھڑے کرنے کی کوشش کی تو تمام حالات کے زمے دار بھی حکومت خود ہو گی جلسہ جلوس تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا پنجاب حکومت اور انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کر رہی ہے ، پنجاب حکومت اوچھے ہتکھنڈ ے بند کرے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے جلسے سے سخت گھبرائی ہوئی ہے انشاء اللہ یکم مئی کے جلسے میں تما م رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان پہنچیں گے، اس موقع پر شبیرسیال نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے درباری عمران خان فوبیا کا شکار ہو چکے ہے اور عوام کو مجبور نہ کریں کہ وہ رائے ونڈ کا رخ کریں اس سے پہلے ہی نوا ز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، یکم مئی کو کارکن بلا خوف خطر لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے اور یہ جلسہ حکمرانوں کے خلاف کھلا عوامی ریفرنڈم ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات