وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کا ٹیلیفونک رابطہ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق سالانہ رپورٹ سے آگاہ کیا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے امریکی حکومت کی انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق سالانہ رپورٹ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور امریکی حکومت کی انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق سالانہ رپورٹ سے آگاہ کیا۔ رپورٹ میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ ہیل نے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق پاکستان کی درجہ بندی میں اضافے پر مبارکباد بھی دی۔