حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کل ہو گی ، نتائج کا اعلان بھی کیا جائیگا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور کل ( جمعہ ) حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کر کے نتائج کا اعلان کرے گی ، عازمین حج قرعہ اندازی کے بعد نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2016ء کے لئے سرکاری حج سکیم کے تحت 2لاکھ 80ہزار 617درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد مکمل درخواستوں کی قرعہ اندازی آج بروز جمعہ ہو گی جبکہ نتائج کا اعلان بھی آج ( جمعہ ) ہی کر دیا جائے گا۔ عازمین حج قرعہ اندازی کے بعد نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :