ملکی ترقی کیلئے تعلیم بنیادی حیثیت کی حامل ہے ، ممنون حسین

جمعرات 28 اپریل 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے تعلیم بنیادی حیثیت کی حامل ہے ،ملک میں معیار تعلیم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف اور کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے بدھ کو اْن سے ایوانِ صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کا ایک شاندار تعلیمی ادارہ ہے جسے برقرار رکھنے اور اس کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :